چین میں کورونا کے حوالے سے بی بی سی کی متعصب صحافت پر چین ناراض: معافی کا مطالبہ، برطانوی ادارے کی تردید
بی بی سی نے چینی وزارت خارجہ کے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے چین میں کورونا وباء سے متعلق غلط اور جھوٹی خبریں چلائیں۔ بی بی سی نے اپنی خصوصی وضاحت میں کہا کہ انکے دیے تمام اعدادوشمار درست تھے اور ادارہ اپنی خبروں کی توثیق کرتا ہے۔
https://twitter.com/BBCNewsPR/status/1357328882660179968?s=20
برطانوی نشریاتی ادارے کا مزید کہنا تھا کہ بی بی سی عالمی سطح پر پسند کیا جانے والا ابلاغی ادارہ ہے، دنیا بھر میں ہفتہ وار 40 کروڑ سے زائد افراد اسکی خبروں کو پڑھتے اور اس پر یقین کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ نے بروز جمعرات میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بی بی سی نے چین میں کورونا وباء کے حوالے سے غلط خبریں چلائیں اور ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی، وزارت خارجہ کے ترجمان نے بی بی سی سے معافی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
واضح رہے کہ چینی ردعمل برطانوی محکمہ برائے ...