اروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے
چین نے اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والے 3 کھلاڑیوں کو ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے سے روک دیا ہے۔ کھلاڑیوں کو ہانگ کانگ سے مقابلے کے شہر ہانگزو کی پرواز میں سوار ہی نہیں ہونے دیا گیا۔
واضح رہے کہ اروناچل پردیش چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقہ ہے، جس کے رہائشیوں کو چین اپنے باشندے مانتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں کے کھلاڑیوں کو ہندوستان کی بین الاقوامی مقابلوں میں نمائندگی کی اجازت نہیں دی گئی۔
ہندوستان نے معاملے پر احتجاج کیا ہے اور اسے تفریقی رویہ قرار دیتے ہوئے چین پر سخت تنقید کی ہے۔
جبکہ چین کی جانب سے وضاحت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کھلاڑیوں کو چینی ویزہ جاری نہیں کیا گیا تھا، بلکہ ایک متنازعہ علاقے کے باشندے ہونے کا دستاویز جاری کیا گیا تھا، جس پر کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے سکتے تھے تاہم ہندوستان نے اپنے پاسپورٹ پر سفر کرنے کی ض...