چین نے گزشتہ سال ہندوستان کے ساتھ ہوئی سرحدی جھڑپ کی ویڈیو جاری کر دی – ویڈیو
چین نے گزشتہ سال جون میں ہندوستان کے ساتھ سرحد پر ہوئی جھڑپ کی ویڈیو نشر کر دی ہے۔ چین کے قومی ذرائع ابلاغی ادارے پر نشر ویڈیو میں ہندوستانی سپاہیوں کو چینی چوکیوں کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ہمالیہ کی وادی گیلوان میں ہوئی جھڑپ میں 20 ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے جبکہ چین نے اس حوالے سے اس وقت تفصیلی معلومات جاری نہیں کیں تھیں، البتہ اب ویڈیو نشر کرنے کے بعد چین نے 4 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
https://youtu.be/KlrY0LmL2Ps