چین کا خوف: امریکہ نے جزیرہ گوآم میں آئرن ڈوم دفاعی نظام نصب کر دیا، دسمبر تک تجربات جاری رکھنے کا بھی اعلان
ابھرتی چینی قوت سے خوف زدہ امریکہ نے چین سے قریب ترین اپنے فوجی اڈے پر دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ نے بحرالکاہل میں جزیرہ گوام کے مقام پر اسرائیلی ساختہ آئرن ڈوم دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے۔ خبر کے مطابق انتظامیہ تجربے کی کامیابی سے متعلق کچھ بتانے سے گریزاں ہے البتہ تجربات کو دسمبر تک جاری رکھنے کا عندیا دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آئرن ڈوم اسرائیلی میزائل دفاعی نظام ہے جسے فلسطین پر قابض صیہونی ریاست حماس کے راکٹ حملوں سے بچنے کے لیے گزشتہ دس برسوں سے کامیابی سے استعمال کررہی ہے۔ البتہ کچھ ماہ قبل ہوئی جھڑپ میں سامنے آیا ہے کہ حماس نے بھاری مقدار میں راکٹ داغنے کی صلاحیت حاصل کر کے آئرن ڈوم کو شکست دے دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صیہونی انتظامیہ نے فوری جنگ بندی کی درخواست کی اور اب امریکی امداد سے قابض صیہونی انتظامیہ آئرن ڈوم کو مزید جدید اور مؤثر بنان...