معروف انقلابی رہنما چی گویرا کے قتل سمیت متعدد عالمی سازشوں میں ملوث متنازعہ کیوبائی کردار فیلکس رودریگوز کو امریکہ کا تمغہ آزادی کا انعام
امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹس نے امریکی جاسوس ادارے سی آئی اے کے ہاتھوں خود کو بیچنے اور انتہائی متنازعہ شخصیت فیلکس رودریگوز کو ریاست کے اعلیٰ ترین تمغے، تمغہ آزادی سے نوازا ہے۔ یاد رہے کہ اپنے وطن کیوبا سے غداری کرنے والا فیلکس رودریگوز معروف انقلابی رہنما چی گویرا سمیت عالمی سطح پر کئی اہم شخصیات کے قتل اور حکومتیں گرانے میں ملوث رہا ہے۔
فلوریڈا کے گورنر نے تمغہ دینے کی تقریب کی تصویر اپنے سماجی میڈیا کھاتے پر نشر کی اور ساتھ لکھا کہ رودریگوز کیوبا سے بھاگا اور اس نے امریکہ کو اپنا وطن بنایا، رودریگو کیوبا کی سرحد پر کمیونزم کے خلاف امریکی فوج اور جاسوس ادارے کے ساتھ آزادی کے لیے لڑا، ہمیں خوشی ہے کہ ہم رودریگو کو تمغہ آزادی دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ رودریگوز کا چچا کیوبا پر جبری مسلط حکومت امریکی حمایت یافتہ آمر فلگینسیو باتستا کی کابینہ کا حصہ بھی تھا۔ رودریگو خود کی...