مغربی ممالک خوف پیدا کر کے ہمارے نوجوان ڈاکٹروں اور انجینئروں کو افغانستان سے نہیں نکال سکتے: کابل ہوائی اڈے سے مزید کسی افغان شہری کو فرار ہونے کی اجازت نہیں، صرف غیر ملکی جا سکتے ہیں، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد
امارات اسلامیہ افغانستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اب مزید کسی افغان شہری کو کابل ہوائی اڈے سے ملک سے فرار ہونے نہیں دیں گے۔ ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اہم فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کابل ہوائی اڈے سے اب کسی افغان شہری کو ملک چھوڑنے نہیں دیں گے، البتہ غیر ملکی 31 آگست تک کابل ہوائی اڈہ استعمال کرتے ہوئے ملک سے نکل سکتے ہیں۔
ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کو پڑھے لکھے افغان شہریوں کو ورغلانا بند کرنا چاہیے، افغانستان کو بھی ڈاکٹروں اور انجینئروں کی ایسے ہی ضرورت ہے جیسے ان ممالک کو ہے۔
گزشتہ دنوں ہوائی اڈے پر ہلچل مچنے اور امریکی فوجی کے ہاتھوں افغان شہریوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان امارات اسلامیہ افغانستان کا کہنا تھا کہ قوم کے پڑھے لکھے افراد کو کسی قسم کے غیر ملکی اثر سے نکل کر ملک کی خدمت کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ جوان ہوائی اڈے کے اطراف کا...