گزشتہ سال دنیا بھر میں موبائل فون کی طلب میں 9 فیصد کی نمایاں کمی آئی: ڈیجی ٹائمز رپورٹ
ٹیکنالوجی کے بارے میں چین کے معروف نشریاتی ادارے ڈیجی ٹائمز کی نئی تحقیق کی مطابق سال 2020 میں دنیا بھر میں موبائل فون کی فروخت میں 9 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں کورونا وباء کے باعث معاشی سرگرمیوں میں ہونے والی رکاوٹ کو کمی کا باعث قرار دیا گیا ہے۔
تحقیق کے مطابق فروخت میں سب سے زیادہ گراوٹ 2020 کے پہلے 4 ماہ میں دیکھی گئی، اس دوران موبائل فونوں کی طلب میں 20 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی۔ دوسرے حصے میں 10 فیصد سے زیادہ جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران 10 فیصد سے کم گراوٹ ہوئی۔ سال کے آخری ایک چوتھائی حصے میں گراوٹ کا سلسلہ بالآخر رک گیا اور وباء سے پہلے کی صورتحال بحال ہو گئی۔
ڈیجی ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں مجموعی طور پر سوا ارب موبائل فروخت ہوئے، جو تناسب میں 2019 کی نسبت 8 اعشاریہ 8 فیصد کم تھے۔
رپورٹ میں موبائل فونوں کے حوالے سے رحجانات پر بھی بات کی گئی...