کاراباخ میں حمایت: آرمینیا ترکی کے خلاف یورپی عدالت میں چلاگیا، فوری کارروائی کی دوہائی
روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق آرمینیا نے یورپی عدالت برائے انسانی حقوق میں ترکی کے خلاف باضابطہ درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ترکی نے کاراباخ میں جنگ کے دوران آزربائیجان کی کھل کر حمایت کی ہے، اسلحہ فراہم کیا ہے اور عسکری مدد بھی کر رہا ہے، جس سے انسانی حقوق کی پامالی ہورہی، یورپی عدالت ترکی کے خلاف فوری اقدامات کرے اور اسے مداخلت سے روکے۔
یادرہے کہ انسانی حقوق کی پامالی کی دفعات ایسی صورت میں لگائی جاتی ہیں جب براہ راست تشدد اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملات سامنے آئیں۔
ترکی اب تک اخلاقی مدد کے علاوہ آزربائیجان کی کسی مادی مدد سے انکار کر رہا ہے، البتہ ترک صدر اور او آئی سی نے ضرورت کے تحت آزربائیجان کو پوری حمایت کا یقین دلایا ہے۔
دوسری طرف فرانس اور روس بھی ترکی اور شامی مجاہدین پر آزربائیجان میں آرمینیا کے خلاف عسکری مدد کا الزام لگا رہے ہیں۔
...