کاراباخ میں آزربائیجان آرمینیا جنگ:آزری صدر کا اہم تذویراتی شہر شوشا آزاد کروانے کا دعویٰ – آرمینیا کی تردید
آزربائیجان کی افواج نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کاراباخ کے اہم شہر شوشا کو آرمینیا کے قبضے سے آزاد کروا لیا ہے۔ صدر الہام علیو نے ٹویٹر پیغام میں شوشا کی خبر دی جس پر ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا گیا۔
https://twitter.com/nubaanubs/status/1325593056549216262?s=20
صدر علیو نے لکھا کہ آج شوشا میں آزری جھنڈا لہرارہا ہے، اور یہ میری زندگی کا سب سے خوشی والا دن ہے، شوشا ہمارا ہے، کاراباخ آزربائیجان ہے۔
https://twitter.com/presidentaz/status/1325383991441108992?s=20
صدر کے پیغام کے فوری بعد وزیر دفاع نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج 28 سال بعد شوشا کو آرمینیا سے آزادی مل گئی ہے۔ واضح رہے کہ شوشا کاراباخ کا دوسر ابڑ اشہر ہے اور اس کی تذویراتی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔
https://twitter.com/wwwmodgovaz/status/1325372779886223360?s=20
دوسری طرف آرمینیا نے دعوے کی تردید کی ہے اور ک...