مقبوضہ کشمیر:جہاں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں لوگ بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی جانب ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی گئی جس میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں انسان اپنے بنیادی انسانی حقوق کے بغیر زندہ ہیں اور بھارت نے اظہار رائے کی آزادی سمیت کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق غضب کررکھے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج اور پولیس کی قتل و غارت گری، ماورائے عدالت قتل، غیرقانونی حراست، تشدد، پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال، املاک کو نقصان پہنچانا اور خواتین کی بے حرمتی کرنا معمول بن گیا ہے۔ان سب کے ساتھ بھارت کے فاشسٹ سیکورٹی ادارے نہتے ،معصوم اور بے قصور کشمیریوں کو بے دردی سے قتل کررہے ہیں۔
رپورٹ میں 2016 کو مقبوضہ کشمیر میں "آنکھوں سے محرومی "کا سال قرار دیا گیا جب کہ ...