کورونا کے باعث سیاحت کی صنعت کو 460 ارب ڈالر کا نقصان ہوا: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی تنظیم برائے سیاحت کے مطابق کورونا کے باعث رواں سال دنیا میں سیاحت کی غرض سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں 44 کروڑ کی کمی آئی ہے۔ اور یوں صنعت کو مجموعی طور پر 460 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صنعت کو نقصان 2009 میں عالمی کساد بازاری کے باعث ہونے والے نقصان سے 9 گنا زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر رواں سال سیاحت میں 65 فیصد کمی آئی۔ جبکہ ایشیا خصوصاً مشرق بعید میں اس کا اثر سب سے زیادہ پڑا ہے جہاں سیاحوں میں 72 فیصد کمی آئی، فہرست میں دوسرے نمبر پر یورپ رہا جہاں سیاحوں کی آمد میں 66 فیصد کمی آئی امریکہ میں 55 فیصد جبکہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں 57 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔
...