برطانیہ میں کورونا تالہ بندی کے دوران فیس بک پر بچوں سے جنسی جرائم میں اضافہ: اقدامات کی سفارش
کورونا وباء کے باعث تالہ بندی کے دوران بچوں کے ساتھ آن لائن جنسی جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ میں سامنے آنے والی ایک نئی رپورٹ کے مطابق وباء کے پہلے تین ماہ کے دوران آن لائن جنسی جرائم میں 10 فیصد کا اضافہ ہوا، اور ان میں سے آدھے سے زیادہ، 51٪ فیس بک اور اسکی ملکیتی ایپلیکیشنوں کے ذریعے کیے گئے۔
رپور ٹ کے مطابق مجرموں نے سب سے زیادہ انسٹاگرام کا استعمال کیا، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حقیقت میں اعدادوشمار کئی گناء زیادہ ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بچوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرنے اور حکومت کو قانون سازی کی سفارش کی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کمپنیاں سیاسی پیغامات کو سنسر کر سکتی ہیں تو بچوں کو تحفظ دینے کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے جا سکتے؟
...