
تائیوان: کورونا قرنطینہ کی 8 سیکنڈ کے لیے خلاف ورزی پر غیر ملکی کو پونے چھے لاکھ روپے جرمانہ – ویڈیو
تائیوان میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے مزدور کے قرنطینہ کی 8 سیکنڈ کے لیے خلاف ورزی کرنے پر انتظامیہ نے اسے ایک لاکھ تائیوانی ڈالر یعنی 5 لاکھ 76 ہزار روپے کا جرمانہ کر دیا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ شخص کوئی ضروری چیز سامنے کمرے میں موجود دوست کے دروازے پر رکھنے جاتا ہے، اور اس میں صرف آٹھ سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ تاہم انتظامیہ نے اسےقرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسے بھاری جرمانے کی سزا دی ہے۔
https://youtu.be/K2eVbkpbwzo
یاد رہے کہ تائیوان دنیا کے کم ترین متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے، جس کی ایک وجہ حکومت کا انتہائی سخت رویہ ہے، 2 کروڑ 30 لاکھ آبادی والے ملک میں صرف 700 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔...