کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر برطانوی پولیس اہلکار کا شہریوں کو ہمسائیوں کی شکایت کا مشورہ مہنگا پڑ گیا: شہریوں نے سماجی میڈیا پر درگت بنا ڈالی
برطانوی پولیس اہلکار اینڈی کوک کا کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر شہریوں کو ہمسائیوں کی شکایت کرنے کا مشورہ مہنگا پڑ گیا، شہریوں نے سماجی میڈیا پر پولیس اہلکار کی وہ درگت بنائی کہ کئی گھنٹوں تک مدعہ اہم موضوع بنا رہا۔
پولیس اہلکار نے میڈیا سے گفتگو میں شہریوں کو ابھارا تھا کہ اگر آپ اپنے ہمسائے کی کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر شکایت کرتے ہیں تو آپ نے شہری ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے قابل ستائش کام کیا ہے نہ کہ کوئی غلط کام۔ اگر لوگ قانون کی پاسداری کروانے کے لیے ہم سے رابطہ کرتے ہیں تو ایسا کرنا درست ہے، شہریوں کی بڑی تعداد موجودہ حالات سے پریشان ہیں اور زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے رویے کے خلاف بولنا چاہتے ہیں، انہیں ایسا کرتے ہوئے پولیس سے رابطے سے کترانا نہیں چاہیے۔
پولیس اہلکار کا بیان عوام میں جاتے ہیں اس پر ناراضگی کا اظار سامنے آیا اور شہریوں نے مشورے کو ہٹلر اور ...