کووڈ 19 ویکسین کی دنیا بھر میں یکساں فراہمی کے لیے عالمی ادارہ صحت کا معاہدہ
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ کورونا کی ویکسین تیار ہونے کے بعد اسے کم اور درمیانی آمدن کے ممالک تک یکساں طور پر پہنچانے کیلئےانہوں نے ناروے کے ادارے سی ای پی آئی سے اشتراک کیا ہے۔
سی ای پی آئی وبائی امراض کے خلاف تحقیق کرنے والے اداروں کی مالی معاونت کے لیے چندہ اکٹھا کرنے والا ادارہ ہے۔ ادارہ حکومتوں، مالدار افراد اور شعبہ طب میں کام کرنے والے اداروں سے چندہ اکٹھا کرتا ہے۔
اشتراک کا اعلان کرتے ہوئے ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ ہم صرف ملکر کووڈ19 کو روک سکتے ہیں، زندگیاں اور روزگار بچا سکتے ہیں۔...