Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

Author: خبری

گوگل ہندوستان میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

گوگل ہندوستان میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

انسان و مشینی ذہانت, فن/ٹیکنالوجی, معیشت
عالمی انٹرنیٹ کمپنی گوگل نے ہندوستان میں 10 بلین ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا عندیا دیا ہے۔ سرمایہ کاری آئندہ پانچ سے سات سالوں پر محیط ہوگی جس کا مقصد ہندوستان سمیت دیگر بڑی مارکیٹوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو پروان چڑھانا ہے۔ https://twitter.com/sundarpichai/status/1282598821504016386 منصوبے کی تفصیل بتاتے ہوئے گوگل کے سربراہ سندر پچائی نے کہا کہ ہم مقامی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے معاہدے، نئی ڈیجیٹل کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری، ماحول دوست منصوبوں کی معاونت اور تکنیکی معاونت کی صورت میں ہندوستان کی مدد کریں گے۔ مزید تفصیل کے مطابق گوگل ہر طرح کی معلومات کی مقامی زبانوں میں فراہمی، مقامی آبادی کی ضروریات کے تحت مصنوعات اور خدمات کی سہولت کے لیے منصوبوں کی معاونت، چھوٹے کاروباروں کو ڈیجیٹل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی بہبود، صحت، تعلیم اور زراعت میں...
متحدہ عرب امارات  کا مریخ کے لیے خلائی منصوبہ آج روازہ ہو گا

متحدہ عرب امارات کا مریخ کے لیے خلائی منصوبہ آج روازہ ہو گا

فن/ٹیکنالوجی, متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات کا مریخ کے لیے پہلا منصوبہ آج رات روانہ کیا جائے گا، اماراتی خلائی منصوبے کا نام "الامل" رکھا گیا ہے، جس کا مطلب "امید" ہے۔ خلائی جہاز جاپان کے خلائی مرکز سے رات 12 بج کر51 منٹ پر روانہ کیا جائے گا۔  موسم کی خرابی کے باعث مریخ کے لیے "ال امل مشن "میں تاخیر ہوسکتی ہے  تاہم مشن ایک گھنٹے بعد راکٹ سے الگ ہو جائے گا۔ اماراتی خلائی جہاز کا وزن 1350 کلو ہے، جس کا حجم ایک گاڑی جتنا ہے۔ جہاز میں کوئی انسان سوار نہیں ہے۔ منصوبے کے تحت جہاز 49 کروڑ 30 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچے گا اور اسکے مدار میں 687 روز تک گردش کرتے ہوئے معلومات زمین میں خلائی مرکز کو بھیجے گا۔ الامل کے منتظمیں نے منصوبے کی مزید معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ مدار میں خلائی جہاز کی اوسط رفتار ایک لاکھ 21 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ 55 گھنٹے میں ایک چکر مک...
عمران خان حکومت 10 ہزار ارب کا قرضہ لے چکی: اسٹیٹ بینک

عمران خان حکومت 10 ہزار ارب کا قرضہ لے چکی: اسٹیٹ بینک

معیشت
اسٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت اب تک 10 ہزار ارب روپے کا قرضہ لے چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کا قرض مئی کے آخر تک اوسطاً 14.2 ارب یومیہ کے حساب سے 34.5 کھرب روپے ہو گیا ہے۔ حکومت کا 34.5 کھرب روپے کا قرض ان واجبات کے علاوہ ہے جس کیلیے حکومت بالواسطہ قرض دہندگان کے مقروض ہے، اس طرح مجموعی ملکی قرض مرکزی حکومت کے قرض سے کہیں زیادہ ہے ،جس کے اعداد و شمار اگلے ماہ دستیاب ہوں گے۔ مارچ 2020 کے اختتام تک مجموعی ملکی قرض بڑھ کر 35.2 کھرب روپے ہوچکا تھا، جو گذشتہ مئی میں مرکزی بینک اور سرکاری شعبہ کے کاروباری اداروں کے قرض اور واجبات کے علاوہ 29.8 کھرب روپے تھا۔ رپورٹ کے مطابق کرنسی کی قدر میں کمی، ٹیکس محصولات میں کمی اور کورونا وائرس کے تدارک کیلئے ہونے والے اخراجات سے بھی حکومت کے قرض میں 15.8 فیصد یا 4.7 کھرب روپے اضافہ ہوا۔ تاہم ضمنی گرانٹ کی بج...
افغان خفیہ ادارے کے دفتر پر حملہ، 11 ہلاک متعدد زخمی

افغان خفیہ ادارے کے دفتر پر حملہ، 11 ہلاک متعدد زخمی

Uncategorized, ستان, طالبان
افغان حساس ادارے کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اشرف غنی انتظامیہ کے مطابق واقعہ پیر کو شمالی افغانستان کے صوبہ سمنگان کے دارالخلافہ ایبک میں پیش آیا۔ جائے وقوعہ افغانستان کے مرکزی خفیہ ادارے این ڈی ایس (نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی) کے دفتر کے قریب تھا۔ گورنر صوبہ سمنگان کے ترجمان محمد صادق عزیزی نے کہا ہے کہ یہ ایک پیچیدہ حملہ تھا جس کا آغاز کار بم دھماکے سے ہوا، اور پھر حملہ آوروں نے فوجیوں ہر فائرنگ شروع کر دی۔ صوبائی ذمہ دار محکمہ صحت خلیل مصدق نے کہا ہے کہ حملے میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، جب کہ 43 افراد زخمی ہیں، جن میں متعدد فوجی اہلکار ہیں۔ حملے کے عینی شاہد ایک سرکاری ملازم حسیب نے بتایا کہ یہ ایک بڑا دھماکا تھا جس کے باعث کھڑکیوں کے شیشے...
سن 1441ھ میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کا انتخاب ہو گیا

سن 1441ھ میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب افراد کا انتخاب ہو گیا

سعودی عرب, عالمی
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ملک میں موجود 160 ممالک کے خوش نصیب شہریوں کی حتمی فہرست تیار کر لی ہے، جنہیں موبائل فون پر پیغام کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے منتخب ہونے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ https://twitter.com/hsharifain/status/1282327847563153409 وزارت حج کے مطابق منتخب افراد نے تمام تر طبی ٹیسٹوں کو پاس کیا تھا اور صحت مندی کے سرٹیفیکٹ کے بعد ہی ان کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابق رواں برس صرف وہی افراد حج کر سکیں جو سعودی عرب میں مقیم ہوں جب کہ 28 ذیقعد سے 12 ذی الحج کے دوران بغیر اجازت نامے کے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حج کے مقامات میں داخلے کی کوشش پر 10 ہزار سعودی ریال یعنی ساڈھے چار لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ https://twitter.com/hsharifain/status/1282475671529369601 واضح رہے کہ رواں برس کورونا وبا کے باعث سعودی حکومت نے حج کی سع...
کووڈ 19 ویکسین کی دنیا بھر میں یکساں فراہمی کے لیے عالمی ادارہ صحت کا معاہدہ

کووڈ 19 ویکسین کی دنیا بھر میں یکساں فراہمی کے لیے عالمی ادارہ صحت کا معاہدہ

طب
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ کورونا کی ویکسین تیار ہونے کے بعد اسے کم اور درمیانی آمدن کے ممالک تک یکساں طور پر پہنچانے کیلئےانہوں نے ناروے کے ادارے سی ای پی آئی سے اشتراک کیا ہے۔ سی ای پی آئی وبائی امراض کے خلاف تحقیق کرنے والے اداروں کی مالی معاونت کے لیے چندہ اکٹھا کرنے والا ادارہ ہے۔ ادارہ حکومتوں، مالدار افراد اور شعبہ طب میں کام کرنے والے اداروں سے چندہ اکٹھا کرتا ہے۔ اشتراک کا اعلان کرتے ہوئے ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ ہم صرف ملکر کووڈ19 کو روک سکتے ہیں، زندگیاں اور روزگار بچا سکتے ہیں۔ ...
چین اور ایران میں اہم تذویراتی معاہدے کی بازگشت

چین اور ایران میں اہم تذویراتی معاہدے کی بازگشت

باہمی تعلقات
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران اور چین کے مابین تاریخ کا اہم تذویراتی معاہدہ جلد طے پانے والا ہے۔ خبروں کے مطابق معاہدے کے تحت چین آئندہ 25 سال تک ضرورت کا تمام تیل ایران سے خریدے گا اور اس کے بدلے چین، ایران کو اس بات کی اجازت دے گا کہ وہ جیسے چاہے تیل کی اس آمدنی کو استعمال کرے۔ معاہدے کے تحت چین براستہ پاکستان اور ایران، عراق اور شام تک زمینی رسائی کے لیے خصوصی ریل پٹری بھی بچھائے گا۔ جس سے علاقائی تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔ ایرانی ویب سائٹ نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ایران، چین کو تیل اور گیس کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب بھی دے گا، جس کے تحت چین کو آزادی ہو گی کہ وہ تیل کے شعبے میں من چاہی سرمایہ کاری کر سکے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک تیل اور کیمیائی مصنوعات، غیر عسکری جوہری توانائی کی فراہمی، شاہراہوں، ریلوے اور سمندری رابطوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ بینکاری میں بھی ایک دوسر...
پچیس سال قبل بوسنیا میں کیا  ہوا؟

پچیس سال قبل بوسنیا میں کیا ہوا؟

علمی تحریریں
جولائی 1995، یعنی 25 سال قبل سرب فوجیوں نے بوسنیا ہرزیگووینا میں سربرینیکا قصبے پر قبضہ کر لیا۔ دو ہفتے سے بھی کم عرصے میں ان کی افواج نے منظم انداز میں 8000 سے زائد بوسنیائی مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ جسے دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ میں بدترین اجتماعی قتل و غارت کہا جاتا ہے۔ سرب فوج کا کمانڈر راتکو ملادچ جسےبوسنیا کا قصاب بھی کہا جاتا ہے، کے فوجی مسلمانوں کے قتلِ عام میں مصروف تھے جبکہ وہ خود خوفزدہ بوسنیائی مسلمانوں کو بے خوف رہنے کا مشورہ دے رہے تھے۔ قتل عام کا یہ منظم سلسلہ 10 دنوں تک جاری رہا۔ جس میں اقوام متحدہ سمیت متعدد یورپی لبرل ممالک بعد میں باضابطہ منظم مجرم بھی ٹھہرائے گئے۔ بوسنیا میں مغربی ممالک کا کردار اتنا بھیانک تھا کہ اقوامِ متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے ایک موقع پر کہا کہ سربرینیکا کا سانحہ اقوامِ متحدہ کی تاریخ کے لیے ایک بھیانک خواب بنا رہے گا۔ ...
افغان برآمدات کے لیے واہگہ راہداری دوبارہ کھول دی گئی

افغان برآمدات کے لیے واہگہ راہداری دوبارہ کھول دی گئی

تجارت, ستان
پاکستان نے افغان مصنوعات کی بھارت کو برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر دوبارہ کھول دیا ہے۔ کورونا کے باعث تجارت رک گئی تھی تاہم اسے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ افغانستان کو دی گئی خصوصی سہولت کے تحت افغانستان پاکستان کا زمینی راستہ استعمال کرتے ہوئے بھارت کو برآمدات کر سکے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ برآمدات کا آغاز 15 جولائی سے شروع ہو جائے گا۔ اقدام افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر کیا گیا۔ پاکستان نے افغانستان سے تجارتی سہولت کا وعدہ پورا کردیا، اب دونوں ممالک باہمی تجارت کر سکیں گے۔ پاکستان نے افغانستان کو تجارت کے لیے مجموعی طور پر 18 راہداریاں فراہم کی ہوئی ہیں، جبکہ پاکستان خود افغان مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، دوسری طرف افغانستان پاکستانی مصنوعات کا چوتھا بڑا خریدار ہے۔ ...

Contact Us