
کویت، تیل نکالنے کے سب سے بڑے مرکز میں اچانک آگ لگ گئی: خطے میں تیل پیداواری مراکز میں بڑھتے حادثات پہ سیاسی حلقوں میں تشویش
کویت کے سب سے بڑے تیل نکالنے کے مرکز میں آگ لگ گئی ہے۔ کویتی قومی تیل کمپنی کا کہنا ہے کہ بورغون کے مقام پر لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اطلاعات کے مطابق آگ قابو میں ہے اور اسکا پھیلاؤ اتنا زیادہ نہیں ہے کہ اس سے عالمی تیل کی طلب میں کمی کا اندیشہ ہو۔
کمپنی کے ترجمان قوسائے الامیر کا کہنا ہے کہ آگ صبح سحری کے وقت لگی جسکی فوری اطلاع ملنے پر امدادی کام شروع کر دیا گیا۔
حادثے میں معمولی زخمی ہونے والے عملے کو فوری طبی امدادی دے کر اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ ابھی بھی زیر علاج ہیں، تاہم انکی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔
انتظامیہ نے آگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں تیل کی تنصیبات پر حملے اور آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، کویت میں برغون میں لگنے والی اچانک آگ کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اس سے قبل شام میں حمص کے مقام ...