
امریکہ: سخت سکیورٹی کے باوجود 71 سالہ مکینک اسلحے سمیت کیپیٹل ہل کے علاقے میں گھس گیا، پولیس نے گرفتار کر لیا، تفتیش شروع
امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے حساس علاقے میں آج ایک اسلحہ بردار شخص نے گھس کر سکیورٹی اداروں کو افراتفری میں مبتلا کر دیا۔ پولیس کے مطابق 71 سالہ ڈینس ویسٹ اوور ورجینیا کا رہائشی ہے اور وہ ایک پستول اور 20 گولیوں کے ساتھ کیپیٹل ہل کی پارکنگ میں گھس گیا اور اسلحہ لہرانے لگا۔
سکیورٹی کے عملے نے فوری طور پر شخص کو دھر لیا، اور اس کے قبصے سے اسلحہ چھین کر اسے حوالات میں بند کر دیا۔ پولیس کا کہنا معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور فی الحال حملہ آور پر ناجائز اسلحے کے ساتھ حساس علاقے میں داخلے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور لفٹ مکینک ہے اور اسی علاقے میں کام کرتا ہے۔ تاہم کیپیٹل ہل کی سخت سکیورٹی کے باعث آج کل کسی کا اسلحے کے ساتھ علاقے میں داخل ہونا ایک بڑا سوال بن گیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ سابق صدر ٹرمپ کے حمائتیوں کی جانب سے کیپیٹل ہل پر حملے کے باعث دارال...