گوگل فرانسیسی نشریاتی اداروں کو جملہ حقوق استعمال کرنے پر پونے 8 کروڑ ڈالر ادا کرنے پر متفق: مقامی میڈیا ناراض، مؤقف؛ گوگل نے منقسم میڈیا کا فائدہ اٹھایا، صرف ایک لابی سے معاملات نمٹائے
امریکی ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے فرانسیسی نشریاتی اداروں کو جملہ حقوق کی خلاف ورزی پر 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔ فریقین کے مابین گزشتہ ایک سال سے مقدمہ چل رہا تھا جسے ختم کرنے کے لیے گوگل نے فرانسیسی میڈیا کو ادائیگی کرنے کی حامی بھرلی ہے۔
مقامی نشریاتی ادارے کی خبر کے مطابق ادائیگی 121 فرانسیسی کمپنیوں کو کی جائے گی۔ جس میں کمپنیوں کے مابین اپنے حصے پر بھی اتفاق ہو چکا ہے۔
ادائیگی کی تفصیل کے مطابق گوگل آئندہ تین سالوں میں سالانہ 2 کروڑ 22 لاکھ کے حساب سے ادائیگی کے گا۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ ڈالر آئندہ 3 سالوں کے لیے جملہ حقوق استعمال کرنے کے خلاف مقدمہ نہ کرنے کی مد میں بھی ادا کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال یورپی اتحاد نے نئی قانون سازی میں ابلاغی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پابند کیا تھا کہ وہ مقامی میڈیا کے نشریاتی مواد کو استعمال کرنے پر انہیں ادائیگیا...