ہندوستان پر کورونا کے بعد کالی فنجائی کا حملہ: مودی سرکاری نے وباء کا اعلان کر دیا
ہندوستان کو کورونا کے ساتھ ساتھ ایک نئی وباء نے آ گھیرا ہے۔ حکومتِ ہند نے ملک بھر میں کالی فنجائی کے بڑھتے مریضوں کے پیش نظر شدید متاثرہ ریاستوں میں مقامی حکومتوں کو وباء کے اعلان کا حکم دیا ہے، طبی عملے کے مطابق خصوصی طور پر کووڈ-19 کے مریض اس متعدی مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں کے نام خط میں کہا ہے کہ میوکورمائیکوسس نامی متعدی مرض کو 1987 کے وبائی امراض ایکٹ کے تحت وباء قرار دیدیا جائے۔ وزارت نے مقامی محکمہ صحت کے لیے مرض کے مشتبہ اور مصدقہ مریضوں کے اندراج کو بھی لازمی قرار دے دیا ہے۔ .
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ میوکورمائیکوسس کو ایک قابل شناخت بیماری بنائیں۔ تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کے ساتھ ساتھ طبی کالجوں کو بھی اس مرض کی جانچ اور تشخیص کے لیے ہدایات فراہم کر دی گئی ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بیماری کووڈ-19 کے مریضوں میں مرض کی طوالت اور موت کا باعث...