یورپی پولیس کی منشیات و غیر قانونی اسلحے کے مافیا کے خلاف بڑی کارروائی: 16 مغربی ممالک سے 800 مشتبہ افراد گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات و اسلحہ ضبط
یوروپول نے ٹروجن شیلڈ / گرین لائٹ نامی کارروائی میں مختلف مغربی ممالک سے سینکڑوں مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کارروائی کا دائرہ ایف بی آئی کی تیار کردہ ایک ایپلیکیشن پر محیط تھا جسے جرائم پیشہ افراد آپس میں رابطے کے لیے استعمال کرتے تھے۔
آسٹریلیا کی پولیس کے ساتھ تعاون میں ایف بی آئی نے خفیہ طور پر ایک ایپلیکیشن اے این او ایم تیار کی جسے پراپیگنڈے کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کے گروہوں میں مقبول کیا گیا، مجرموں کو اندازہ ہی نہ ہوا کہ انکی ساری گفتگو اور نیٹ ورک کب بین الاقوامی تحیققاتی اداروں کی نظر مں آگیا۔ خفیہ کاروائی کے نتیجے میں اب تک 16 ممالک سے 800 سے زائدافراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/Europol/status/1402200741125758983?s=20
یوروپول کے مطابق 100 ممالک میں بدنام زمانہ اطالوی مافیا کے 300 مجرم 12 ہزار موبائل فونوں میں اس ایپلیکیشن کو...