یورپ کے لیے یہ جاگنے کا وقت ہے: چین کے خلاف آسٹریلیا کے ساتھ بننے والے نئے امریکی اتحاد پر یورپی قیادت خوف کا شکار، خارجہ پالیسی بدلنے پر زور
امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے آسٹریلیا کو جوہری آبدوز کی پیشکش کے بعد دیگر یورپی اقوام خصوصاً جرمنی اور فرانس کی جانب سے سخت خفگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ فرانس کو اعتراض ہے کہ اس پیشکش کے بعد آسٹریلیا نے فرانس سے طے آبدوز کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے جبکہ جرمنی نے بھی مسئلے پر فرانس کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جرمنی کے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقدام دراصل یورپی اتحاد کے لیے پیغام ہے کہ انہیں یکجا اور متحد ہونا ہوگا، اور اپنے مسائل اور اہداف میں خود مختاری کی پالیسی اپنانا ہو گی۔
اس موقع پر جرمنی کے وزیر برائے یورپی اتحاد کا کہنا تھا کہ ہمیں دوسروں پر انحصار ختم کر کے صرف تعاون کی پالیسی اپنانا ہو گی، براعظمی اتحادیوں کو اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے یک زبان ہونا ہو گا، میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں کہ اعتماد میں بحالی مشکل ہے لیکن ایسا کرنا ناگزیر ہے...