یورپی ایجنسی برائے خوراک نے حشرات کی بطور خوراک منظوری دے دی
یورپ میں حشرات کو خوراک کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے، یورپی ایجنسی برائے تحفظ خوراک نے پروٹین کے حصول کے لیے باقائدہ طور پر پیلی سنڈیوں کو محفوظ قرار دیتے ہوئے اسے یورپ میں کھانوں کی فہرست میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اجازت کا بلواسطہ مطلب ہے کہ یورپ میں آئندہ پاستہ، برگر یا بسکٹ کھانے والے اپنے کھانے میں سنڈیوں کو موجود پائیں گے۔ جو خشک یا سفوف کی صورت میں بھی ہو سکتے ہیں، جبکہ کچھ افراد انہیں برگر میں دبا کر کھاتے بھی پائے جائیں گے۔
یورپی ایجنسی کا کہنا ہے کہ انکی تفصیلی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ پیلی سنڈیوں کو خشک کر کے استعمال کرنا محفوظ ہے اور غذایت کے لحاط سے بھی اسکا کوئی نقصان نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پیلی سنڈی عمومی طور پر آٹے کو لگنے والے کیڑے کا لاروا ہوتی ہے۔
یورپی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگرچہ پیلی سنڈی میں پروٹین کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے تاہم یہ سب کے لیے قا...