یونان: تارکین وطن کی خیمہ بستی میں آگ سے ہزاروں متاثر، انتظامیہ نے مزید پولیس تعینات کر دی
یونانی حکام کے مطابق یونان کے جزیرے لسبوس پر تارکین وطن کی خیمہ بستی میں آگ لگنے سے مکمل تباہ ہوگئی ہے۔ جس کے باعث ہزاروں مہاجرین و تارکین وطن کو افراتفری میں علاقہ خالی کرنا پڑا ہے، اور ہزاروں عورتوں اور بچوں سمیت افراد کو سڑک پر رات گزارنا پڑی۔ جبکہ انتظامیہ نے لوگوں کو شہر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مزید پولیس تعینات کر دی ہے۔
یونان: خیمہ بستی میں آگ لگنے کے بعد مہاجرین نے سڑکوں پر رات گزاری
حکام کے مطابق ساڑھے 12 ہزار تارکین وطن و مہاجدین موئرہ کی خیمہ بستی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مقیم تھے، جہاں گذشتہ ہفتے ایک صومالی پناہ گزین کا کرونا (کورونا) وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نقل حرکت پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں تھی۔
جزیرے کے مرکزی ٹاؤن مائیٹلین کے ناظم سٹریٹوس کائٹیلس نے نجی ریڈیو سٹیشن 'سکائے' کو بتایا: 'آگ کیمپ کے اندر اور باہر پھیل گئی اور بستی کو مکمل طور پر خاک...