
یوکرین کے نام پر امریکہ کا روس پر دباؤ جاری: 9 ہزار میل سے 2 امریکی بحری جہاز بحیرہ اسود میں گشت کیلئے روانہ، ترک حکام کی باسفورس سے گزرنے کی اطلاع کی تصدیق
ترک وزارت خارجہ کے مطابق امریکی بحریہ نے باسفورس سے گزر کر بحیرہ اسود جانے کی اطلاع دی ہے، اطلاع کے مطابق بحریہ کے دو جہاز باسفورس سے گزریں گے۔
ماہرین کے مطابق بظاہر امریکی کی عسکری نقل و حرکت کا مقصد یوکرین کو حمایت کا یقین دلانا ہے، جو گزشتہ کچھ ہفتوں سے علیحدگی پسندوں سے نبردآزما ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کو آمدورفت کی اطلاع 15 دن قبل دی گئی تھی، سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی بحری جہاز 4 مئی تک بحیرہ اسود میں قیام کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی جہاز امریکی 9000 میل دور پانیوں سے خصوصی طور پر آئے ہیں، اور وہ کریمیا اور دیگر حساس علاقوں میں نقل و حرکت سے روس کے ساتھ جاری کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔
باسفورس کی اہم ترین گزرگاہ کے مالک اور منتظم ہونے کے ناطے ترکی میں بھی اس حساس نقل و حرکت پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور میڈیا بھی اس پر کڑی نظر جمائے ہوئ...