یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی، روسی شہریوں کی ہلاکتیں: روس نے نیٹو کو براہ راست جنگ کی دھمکی دے دی
روس نے نیٹو کو براہ راست جنگ کی دھمکی دے دی ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب دمتری پولیانسکی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ یوکرین تنازعہ میں امریکی قیادت میں نیٹو عسکری اتحاد کی مداخلت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ اب روس اسے مزید برداشت نہیں کر سکتا، ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، لہٰذا روس نیٹو کو تنبیہ کرتا ہے کہ اپنی حدود میں رہا جائے وگرنہ روس اور نیٹو کے مابین براہ راست جنگ ہو سکتی ہے۔
اپنی خصوصی ٹویٹ میں روسی مندوب کا کہنا تھا کہ اس وقت یوکرین میں امریکی مداخلت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ سوائے امریکی فوجیوں کے زمین ہر موجود ہو نے کے نیٹو یوکرین میں تنازعے کو ہوا دینے میں ہر لحاظ سے ملوث ہے۔ حتیٰ کہ امریکی تربیت یافتہ عسکریت پسند مغربی جوان بھی یوکرین میں روس کے خلاف برسرپیکار ہیں، اور روس نے بہت سے نیٹو پیغامات بھی پکڑے ہیں جس سے یوکرین میں نیٹو افسران کے براہ راست ملوث ہونے کی تصدیق ہو...