امریکی سیلیکان ویلی بینک دیوالیہ ہو گیا: سابق صدر ٹرمپ نے بڑی کسادبازاری اور معاشی بحران کی گھنٹی بجا دی
معروف امریکی بینک, سلیکان ویلی بینک دیوالیہ ہو گیا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بینک کے دیوالیہ ہونے کا زمہ دار صدر جو بائیڈن کو ٹھہرایا ہے اور اس کے نتیجے میں امریکہ سمیت اتحادی ممالک کے لیے کساد بازاری کے خطرے کا عندیا دیا ہے۔
واضح رہے کہ سلیکان ویلی بینک ٹیکنالوجی کے شعبے میں قرضے دینے کے لیے مشہور تھا، اور امریکی ٹیکنالوجی کو پروان چڑھانے اور شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں بینک کا اہم کردار تھا۔
امریکہ کے 16ویں بڑے بینک کے اچانک دیوالیہ پونے پر بھی بہت سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق بینک کے پاس ابھی کچھ ماہ پہلے تک 200 ارب ڈالر کا ذخیرہ تھا، لیکن اب اچانک اس کے پاس اپنے کھاتہ داروں کو دینے کے لیے پیسے نہیں بچے۔
مارکیٹ میں بینک کے حوالے سے منفی خبریں چلنے کے باعث بھی بینک کو شدید نقصان ہوا ہے اور کھاتہ داروں کی جانب سے فوری بینک سے پیسہ نکالنے کے باعث ب...