امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹس نے امریکی جاسوس ادارے سی آئی اے کے ہاتھوں خود کو بیچنے اور انتہائی متنازعہ شخصیت فیلکس رودریگوز کو ریاست کے اعلیٰ ترین تمغے، تمغہ آزادی سے نوازا ہے۔ یاد رہے کہ اپنے وطن کیوبا سے غداری کرنے والا فیلکس رودریگوز معروف انقلابی رہنما چی گویرا سمیت عالمی سطح پر کئی اہم شخصیات کے قتل اور حکومتیں گرانے میں ملوث رہا ہے۔
فلوریڈا کے گورنر نے تمغہ دینے کی تقریب کی تصویر اپنے سماجی میڈیا کھاتے پر نشر کی اور ساتھ لکھا کہ رودریگوز کیوبا سے بھاگا اور اس نے امریکہ کو اپنا وطن بنایا، رودریگو کیوبا کی سرحد پر کمیونزم کے خلاف امریکی فوج اور جاسوس ادارے کے ساتھ آزادی کے لیے لڑا، ہمیں خوشی ہے کہ ہم رودریگو کو تمغہ آزادی دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ رودریگوز کا چچا کیوبا پر جبری مسلط حکومت امریکی حمایت یافتہ آمر فلگینسیو باتستا کی کابینہ کا حصہ بھی تھا۔ رودریگو خود کیوبا پر امریکی سازش سے طے 1959 کی ناکام بغاوت کا حصہ رہا ہے، اور 1967 میں انقلاب پسند جوان رہنما چی گویرا کے قتل میں اہم کردار تھا۔ رودریگو کو نمایاں طور پر گویرا کی جائے قتل پر دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ چی گویرا کو بظاہر بولیویا کی فوج کے افسر ماریو تیران نے مارا تھا لیکن اس سازش کے پیچھے دراصل امریکی جاسوس ادارے سی آئی اے کا ہاتھ تھا۔
قتل کے کئی برسوں بعد رودریگو نے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ وہ ذاتی طور پر گویرا کےقتل کے خلاف تھا اور چاہتا تھا کہ اسکا احتساب ہو، لیکن اس نے امریکی کرنل کو زبان دی تھی کہ وہ ان کے لیے گویرا کی لاش لائے گا۔