Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

امریکی جاسوس ادارے سی آئی اے کو دنیا بھر میں ایجنٹوں کی شدید کمی کا سامنا، ایجنٹ مارے جانے، پکڑے جانے، ڈبل ایجنٹ بننے، لاپتہ ہونے کے باعث مسائل درپیش، اسٹیشنوں کو بھرتیاں تیز کرنے کا بھی حکم: نیو یارک ٹائمز

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو دنیا بھر میں ایجنٹوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ اخبار کے مطابق اس کے ہاتھ ایجنسی کے اعلیٰ عہدےدار کا ایک خط لگا ہے جو ایجنسی نے دنیا بھر میں اپنے اسٹیشنوں کو بھیجا تھا۔ خط میں اسٹیشنوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ایجنسی کو ایجنٹوں کی شدید کمی کا سامنا ہےاور اسکے ایجنٹ یا تو مارے جا رہے ہیں یا پکڑے جا رہے اور کچھ ڈبل ایجنٹ بن گئے یا لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اخبار کے مطابق خط گزشتہ ماہ ارسال کیا گیا تھا۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی نے دنیا بھر میں اپنے اسٹیشنوں کو فوری بھرتیوں کا کہا ہے اور اسے اس وقت مکمل اعتماد جیتے بغیر چھوٹے عہدوں سے افراد کو اہم عہدوں پر لانا پڑ رہا ہے، جس سے اس کے کام کے شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ خط کے مطابق ایجنسی پہلے ہی خبریوں کی غلط معلومات کے باعث کافی نقصان اٹھا چکی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کے کسی ایسے مکتوب کا سامنے آجانے کا مطلب ہے کہ ایجنسی اس وقت افرادی سطح پر شدید بحران کا شکار ہے، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد اسٹیشنوں کو پیغام دینا تھا کہ خبریوں کو کھینچا جائے اور ڈبل ایجنٹوں سے جان چھڑائی جائے۔ خط میں خصوصی طور پر ایران اور چین میں موجود ایجنٹوں پر کارکردگی بہتر کرنے کا زور دیا گیا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق جب اخبار نے سی آئی اے سے خط اور اسکے متن سے متعلق سوال کیا تو کوئی تبصرہ نہیں دیا گیا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

fifteen − 5 =

Contact Us