Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

اپنے بحری جہازوں کےلئے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردینگے۔ ایران کی امریکہ کودھمکی

ايرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی نےامریکہ کودھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے بحری جہازوں کےلئے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردےگا۔ اطلاعات کےمطابق ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کی امریکی صدرکی دھمکی پر ایران کا کہنا ہے کہ وہ بھی اپنے بحری جہازوں کے لیے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردے گا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو ہدایت کی ہےکہ اگر ایرانی جنگی کشتیاں امریکی جہازوں کو خوفزدہ کریں تو انہیں تباہ کردیا جائے۔

ايرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹؤیٹ پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم امریکیوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم پرعزم اورسنجیدہ ہیں، دشمن کی جانب سے کسی بھی ایکشن کا فوری ردعمل دیا جائے گا۔میجرجنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایرانی کشتیوں کو نقصان پہنچانے پرامریکی جہازوں اور فورسزکونشانہ بنانےکاکہہ دیا ہے۔ ہم اپنی قومی سلامتی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں امریکہ نے الزام عائد کیا تھا کہ پاسداران انقلاب کی گن بوٹس خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے جہازوں کو ہراساں کرنے جیسے اقدامات کررہی ہیں۔جواب میں ایران کی جانب سے امریکہ کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ امریکی بحریہ کی جانب سے ایک ایرانی جہاز کا راستہ روکا گیا تھا ۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 × four =

Contact Us