ایرانی پارلیمنٹ نے ملکی سکے سے متعلق قانونی بل کو منظور کر لیا ہے۔ بل کے تحت حکومت کو اجازت ہو گی کہ وہ ایرانی سکے ریال میں سے چار “صفر” حذف کر دے۔
نئے قانون میں قومی کرنسی کا نام بھی ریال سے تبدیل کر کے تومان رکھا گیا ہے، اور ایک تومان 10 ہزار ریال کے مساوی ہو گا۔
بل کی حزب اختلاف کے ارکان نے مخالفت کی تھی اور اجلاس میں کہا تھا کہ اس کے نتیجے میں ایران میں افراطِ زر میں مزید اضافہ ہو گا اور نئے نوٹوں کی چھپائی سے ملکی خزانے پر بھاری بوجھ بھی پڑے گا۔ تاہم حکومت نے بل کو منظور کروا لیا ہے اور اب ملکی مذہبی قیادت کی منظوری کے بعد بل نافذ العمل ہو جائے گا۔
غیر سرکاری مارکیٹ میں بل کی منظوری کے وقت ایک امریکی ڈالر کی قیمت 1.56 لاکھ ایرانی ریال ریکارڈ کی گئی تھی۔