Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

دنیا کی واحد یہودی ریاست اسرائیل دنیا کے نقشے سے غائب

جرمنی کی ملٹری کاؤنٹر انٹیلیجنس ایجنسی کی جانب سے تیار کردہ سالانہ رپورٹ برائے 2019 ء کا جو ابتدائی مسودہ تیارکیا گیا اس میں مشرق وسطیٰ کے نقشے میں اسرائیل کے ریاستی وجود کا کوئی پتا نہیں چلتا تھا کیونکہ اسرائیل کے ریاستی علاقے کو بھی اسی رنگ میں دکھایا گیا تھا، جس میں اسرائیل کے ہمسایہ عرب ملک اردن کو۔

وفاقی دارالحکومت برلن میں جمعرات سات مئی کو ایم اے ڈی کے سربراہ کرسٹوف گرام کی طرف سے بتایا گیا کہ ایسا ہونا ایک غلطی تھا، جس پر یہ خفیہ ادارہ معذرت چاہتا ہے۔ادارے کے سربراہ نے کہا، ”یہ ایک غلطی تھی، جس کی فوری طور پر اصلاح کر دی گئی تھی اور اس بارے میں باقاعدہ داخلی چھان بین بھی کی گئی تھی۔‘‘

فیڈرل آرمی کی اس کاؤنٹر انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ نے بتایا، ”داخلی چھان بین کے نتائج کے مطابق یہ غلطی ناکافی کوالٹی کنٹرول اور متعلقہ اہلکاروں کی طرف سے مکمل توجہ کے فقدان کا نتیجہ تھی، نہ کہ کوئی ایسا دانستہ اقدام جسا کے پیچھے کوئی سیاسی سوچ یا نیت کار فرما رہی ہو۔‘‘

کرسٹوف گرام نے کہا کہ انہیں اس غلطی پر بہت افسوس ہے اور وہ معذرت چاہتے ہیں۔‘‘ گرام نے زور دے کر کہا کہ ایم اے ڈی کے فرائض میں یہ بھی شامل ہے کہ وفاقی جرمن فوج میں کسی بھی طرح کی ممکنہ سامیت دشمنی اور انتہا پسندانہ رجحانات کا پتا چلا کر ان کے تدارک کو یقینی بنایا جائے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

five × three =

Contact Us