سابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے اس وقت اپنی آنے والی کتاب ’ وہ کمرہ جہاں یہ ہوا ‘ میں امریکی صدر ٹرمپ پر سنگین الزامات عائد کر دیۓ۔
بولٹن کے مطابق اسکی ملازمت کے دوران ٹرمپ کے تمام فیصلے صرف اور صرف صدارتی انتخاب میں اپنی جیت یقینی بنانے کے زیرِاثر تھے۔
ٹرمپ نے دوسری بار صدر منتخب ہونے کے لیۓ بخوشی غیر ملکی مدد بھی طلب کی۔ سی این این کو فراہم کی گئی بولٹن کی کتاب کی کاپی میں ٹرمپ پر چینی صدر سے معاونت طلب کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔
ٹرمپ نے چینی صدر شی سے زراعت کے شعبے میں امریکی مصنوعات خریدنے کے لیۓ منت سماجت کی تا کہ ٹرمپ دوسری بار صدارتی انتخابات جیت سکے۔بولٹن کے ان الزامات نے امریکی سیاست میں کھلبلی مچا کر رکھ دی۔ بولٹن نے مزید الزامات عائد کرتے ہوۓ یہ بھی بیان کیا کہ ٹرمپ نے ہمیشہ اپنے من پسند دکٹیٹروں کی معاونت و حمایت کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔
دوسری طرف ٹرمپ نے بولٹن کی کتاب کو محض جھوٹ اور من گھڑت افسانوں کا پلندہ قرار دیا۔ امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ بولٹن نوکری سے بر طرف کیۓ جانے کے انتقام میں کیچڑ اچھال رہا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بولٹن کی کتاب ، جس پر خوفناک جائزے مل رہے ہیں ، جھوٹ کی ایک تالیف ہے اور یہ کہانیوں سے بنائی گئی ہے ، یہ سب کچھ مجھے برا دکھانے کے لیۓ لکھا گیا ہے۔ بہت سارے مضحکہ خیز بیانات جو اس نے مجھ سے منسوب کیے وہ کبھی میں نے دیے ہی نہیں یہ سب محض افسانہ ہے۔ نوکری سے نکالے جانے کے بعد وہ ایک بیمار کتے کی طرح پیش آ رہا ہے۔