یورپی یونین نے سربیا اور کوسوو کے اس اعلان پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس میں دونوں یورپی ممالک نے اعلان کیا تھا کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں اپنے سفارتخانے بیت المقدس میں منتقل کر رہے ہیں۔ یورپی یونین کے ترجمان پیٹر سٹانو نے براعظمی اتحاد کی جانب سےمعاملے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کی رکنیت کی درخواست متاثر ہو سکتی ہے۔
ترجمان یورپی یونین نے مزید کہا کہ براعظمی اتحاد کے کسی ملک کا سفارت خانہ بیت المقدس میں نہیں ہے، اور ایسا کوئی اقدام جس سے یورپی یونین کے عالمی مؤقف پر اثرات کا اندیشہ ہو، پر نہ صرف ہمیں تشویش ہے بلکہ اس سے اتحاد میں شمولیت کے امیدوار ممالک کی رکنیت کی درخواست پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔