روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر ہیوٹن اور سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز میں رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں قائدین نے کورونا ویکسین پر مل کر کام کرنے کی حامی بھری ہے۔ منصوبے کے مطابق روس کی تیار کردہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔
روس نے رواں سال ماہ آگست میں ویکسین کیی تیاری کا دعویٰ کیا تھا جس کی دنیا بھر میں آزمائش جاری ہے۔ جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اسے دنیا بھر سے 20 سے زائد ممالک نے مجموعی طور پر ایک ارب ویکسین ٹیکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔
فون پر ہوئی گفتگو میں سعودی بادشاہ نے کورونا کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور بڑے پیمانے پر ویکسین کی پیداوار کے لیے کاوشوں کو بڑھانے پر اتفاق رائے بھی ہوا۔
یاد رہے سعودیہ عرب بھی ان 20 ممالک میں شامل ہے جنہوں نے روس سے کورونا ویکسین کی طلب کر رکھی ہے۔