ہندوستان نے لداخ میں چینی سرحد پر دسیوں ہزار فوجیوں کے قیام کے لیے نیا اڈہ قائم کر دیا ہے۔ چین کے ساتھ سرحدی تنازع سے اب تک ہندوستان کو علاقے میں فوجیوں کے قیام کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا تھا، جس میں بڑی وجہ سرحدی چپکلش کے شروع ہونے کے بعد ہندوستان کا 50ہزار مزید فوجی علاقے میں تعینات کرنا تھا۔
یاد رہے کہ لداخ میں سردیوں میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینتی گریڈ تک گر جاتا ہے، اور یہاں 40 فٹ تک برف باری بھی ہوتی ہے۔
فوجیوں کے لیے نئے رہائشی منصوبے میں گرم پانی، بجلی اور خود کار حرارتی نظام کے ساتھ ساتھ اسپتال بھی بنایا گیا ہے۔