Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کا روس پر الزام غلط ہے، ممکن ہے ہیکنگ چین نے کی ہو: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ مشینوں کے سافٹ ویئر کو ہیک کرنے اور دھاندلی کرنے کا ذمہ دار روس کو ٹھہرانے سے واضح انکار کرتے ہوئے چین پر شبہے کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سائبر حملے جھوٹی خبروں سے بھی بڑا مسئلہ ہے، لیکن فکر کی کوئی بات نہیں ہے، سب کچھ کنٹرول میں ہے، ہر وقت روس کا راگ الاپا جاتا ہے، کیونکہ اسے لبرل ذرائع ابلاغ نے بدنام کر رکھا ہے اور اس سے کچھ لوگوں کے مالی فائدے جڑے ہیں، لیکن ممکن ہے کہ دھاندلی چین نے کی ہو۔ ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ اس سے ہماری انتخابی مشینوں کی حقیقت بھی کھل گئی ہے۔

دوسری طرف معاملے پر اپنی رائے کے اظہار میں وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بروز جمعہ کہا تھا کہ انہیں معلومات ملی ہیں کہ انتخابات میں روس نے دھاندلی کی راہ ہموار کی، جبکہ ایک ٹی وی پروگرام میں پومپیو کا کہنا تھا کہ روس امریکہ کا دشمن ہے اور صدر پوتن آزادی پسند معاشروں کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

روس نے اپنے جواب میں تمام الزامات کی تردید کی ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

five × 2 =

Contact Us