Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

گزشتہ سال دنیا بھر میں موبائل فون کی طلب میں 9 فیصد کی نمایاں کمی آئی: ڈیجی ٹائمز رپورٹ

ٹیکنالوجی کے بارے میں چین کے معروف نشریاتی ادارے ڈیجی ٹائمز کی نئی تحقیق کی مطابق سال 2020 میں دنیا بھر میں موبائل فون کی فروخت میں 9 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں کورونا وباء کے باعث معاشی سرگرمیوں میں ہونے والی رکاوٹ کو کمی کا باعث قرار دیا گیا ہے۔

تحقیق کے مطابق فروخت میں سب سے زیادہ گراوٹ 2020 کے پہلے 4 ماہ میں دیکھی گئی، اس دوران موبائل فونوں کی طلب میں 20 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی۔ دوسرے حصے میں 10 فیصد سے زیادہ جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران 10 فیصد سے کم گراوٹ ہوئی۔ سال کے آخری ایک چوتھائی حصے میں گراوٹ کا سلسلہ بالآخر رک گیا اور وباء سے پہلے کی صورتحال بحال ہو گئی۔

ڈیجی ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں مجموعی طور پر سوا ارب موبائل فروخت ہوئے، جو تناسب میں 2019 کی نسبت 8 اعشاریہ 8 فیصد کم تھے۔

رپورٹ میں موبائل فونوں کے حوالے سے رحجانات پر بھی بات کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ طلب میں کمی ہوئی تاہم دنیا بھر میں 5جی موبائل صارفین کی ترجیح رہی اور 2020 میں 2019 کی نسبت دس فیصد زیادہ 5جی موبائل بکے۔ رپورٹ کے مطابق ان کی تعداد 28 سے 30 کروڑ تھی۔

رپورٹ میں مارکوں کے حوالے سے کہا گیا کہ دنیا میں تیسرے نمبر پر معروف مارکے کی دوڑ میں ایپل اور شیاؤمی کی فروخت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جبکہ پہلے نمبر کے دونوں مارکے سامسنگ اور ہواوے کی فروخت میں نمایاں کمی ہوئی۔

واضح رہے کہ معاشی ماہرین نے وباء کے دوران موبائل فون کی فروخت میں 9 اعشاریہ 5 فیصد گراوٹ کی پیشنگوئی کی تھی۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

3 + six =

Contact Us