آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں 10 ہزار شہریوں نے کورونا تالہ بندی اور دیگر سماجی پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے، مظاہرین نے چانسلر سیباسٹین کرز سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
آسٹریوی حکومت ملک میں دوسری تالہ بندی کی معیاد ہونے سے پہلے اسکی معیاد بڑھانا چاہتی ہے۔ اعلان آج بروز اتوار متوقع ہے جس پر شہری سخت نالاں ہیں اور حکومت سے کاروبار زندگی کو کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مقامی نشریاتی اداروں کے مطابق ویانا میں مظاہرے نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں، تاہم شہری حکومت کے فیصلے سے ناراض ہیں اور انہوں نے پولیس کی ہدایات کو بھی مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے شہر کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا ہے، بلکہ مظاہرین اس دوران ایک دوسرے کو چومتے، گلے لگاتے اور آپس میں گلتے ملتے رہے۔