آج عراقی دارلحکومت بغداد کے مرکزی بازار میں دوخودکش بم دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکوں میں اب تک 32 افراد کے جاں بحق اور 110 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اب تک کسی گروہ یا ملک نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حکومت نے داعش پر حملے کا الزام عائد کیا ہے۔
یاد رہے کہ عراق میں گزشتہ تین سالوں میں یہ پہلا بم دھماکہ ہے۔