نیو یارک پولیس کی جانب سے 9 سالہ بچی پر تشدد کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ پولیس اہلکاروں کے کندھے پر لگے کیمرے میں ریکارڈ ہوئی ویڈیو میں کچھ پولیس افسران کو ایک بچی پر تشدد کرتے، دھمکاتے اور لال مرچ کا سپرے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو سامنے آںے پر انٹرنیٹ پر صارفین کی جانب سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس پر محکمے نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
پولیس کا اہنے جواز میں کہنا ہے کہ لڑکی خود کشی کرنا چاہتی تھی اور اپنی ماں کو بھی مارنا چاہتی تھی۔
سارے حادثے کے بعد لڑکی کو طبی امداد دی گئی اور والد کے ساتھ گھر بھیج دیا گیا۔ تاہم ویڈیو سامنے آنے پر اسکی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔