Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

مودی سرکار ٹویٹر پر برہم: لال قلعے پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف کیپیٹل ہِل جیسا تعاون نہیں کیا گیا، امریکی سماجی میڈیا کمپنیاں متعصب قرار

ہندوستان کے وزیر برائے ٹیکنالوجی نے امریکی سماجی میڈیا ویب سائٹ ٹویٹوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے، اسمبلی میں خطاب کے دوران روی شنکر کا کہنا تھا کہ ویب سائٹیں امریکہ اور باقی دنیا کے لیے مختلف معیار رکھتی ہیں، امریکہ میں کیپیٹل ہل پر دھاوا بولا گیا تو تمام ویب سائٹیں متحد ہو کر ملکی مفاد میں چل پڑیں لیکن جب ہندوستان میں کسانوں نے لال قلعے پر دھاوا بولا تو ویب سائٹوں نے مختلف معیار اپنایا اور مقامی قوانین کا ساتھ نہ دیا۔ ہندوستانی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بلکہ ٹویٹر اور فیس بک پر کسان احتجاج کو مزید اچھالا گیا اور دنیا بھر میں ہندوستان کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی گئی۔

ہندوستانی وزیر نے قومی اسمبلی سے خطاب میں مزید کہا کہ ٹویٹر، فیس بک، لِنکڈان اور وٹس ایپ کو ہندوستان میں کام کرنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں لیکن انہیں ہندوستان کے آئین اور مقامی قوانین کی پیروی کرنا ہو گی۔

ہندوستانی وزیر کے ناراضگی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ٹویٹر نے ہندوستان کی حکومت کی درخواست پر 1000 کھاتوں کو بند کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ہندوستان سرکار نے ٹویٹر سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ کھاتے کسان احتجاج سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، اور عوام کو حکومت کے خلاف بغاوت کے لیے اکسا رہے ہیں، درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ دہلی میں لال قلعے پر حملے کے لیے بھی انہی کھاتوں سے مہم چلائی گئی تھی، لہٰذا کمپنی انہیں بند کر دے۔

ہندوستان نے مثبت جواب نہ آنے پر امریکی کمپنی کے ملک میں نمائندگان کو جرمانے اور سزا کی دھمکی بھی دی ہے تاہم ٹویٹر انتظامیہ نے تاحال کوئی خاص کارروائی نہیں کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کمپنی نے 100 کے نزدیک کھاتوں کے پیغامات کو روک دیا ہے تاہم مودی سرکار کے مطالبے کے مطابق کسی بھی سخت اقدام سے گریز کیا ہے۔

کمپنی کا مؤقف ہے کہ صارفین میں سے کسی نے بھی ہندوستان کے قانون کو نہیں توڑا۔

تاہم مودی کابینہ کا کہنا ہے کہ ٹویٹر انتطامیہ نے کیپیٹل ہل اور لال قلعے پر دوہرے معیار کا مظاہرہ کیا۔ اسمبلی میں وزیر ٹیکنالوجی کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کیپیٹل ہل پر ٹویٹر مختلف ردعمل کا مظاہرہ کرے اور لال قلعے پر مخلتف رویے کا؟ امریکی کمپنیوں کو دوہرا معیار ختم کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے پر ٹویٹر نے ملک کے صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) سمیت 70 ہزار سے زائد کھاتوں کو مستقبل بند کر دیا تھا، پولیس سے مکمل تعاون اور ملوث افراد کی نشاندہی میں انتظامیہ کی مدد بھی کی تھی۔ جس پر ہندوستانی انتظامیہ لبرل ٹیکنالوجی کمپنی سے سخت نالاں ہے کہ سماجی میڈیا کمپنیوں نے لال قلعے پر حملے کے خلاف مودی سرکار سے تعاون نہیں کیا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

3 − 3 =

Contact Us