Shadow
سرخیاں
بحرانی صورتحال: مغربی رہنما اپنے عوام سے مزید قربانیاں طلب کر رہے ہیں۔ایران جنگ ‘امریکی سلطنت کا خاتمہ’ ہے – ٹکر کارلسنبرطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیا

مقبوضہ فلسطین: صیہونی انتظامیہ نے غلطی سے محلوں میں قائم خفیہ فوجی اڈوں کی فہرست آن لائن نقشے پہ شائع کر دی، شہری نالاں، قابض فوجی بھی حماس کے راکٹ حملوں کے خوف میں مبتلا

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی انتظامیہ نے غلطی سے ملک بھر میں بغیر اندراج کے قائم خفیہ چیک پوسٹوں اور فوجی کیمپوں کی تفصیل آن لائن شائع کر دی ہے۔ غلطی کووڈ-19 ٹیسٹ کے لیے قائم مراکز کی نشاندہی کرنے والے آن لائن نقشے پر کی گئی، جسے بطور حوالہ ایک مقامی اخبار نے اپنے تازہ شمارے میں شائع بھی کر دیا۔ غلطی کا احساس ہوتے ہی آن لائن نقشے سے خفیہ فوجی کیمپوں میں قائم مراکز کو فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی غلطی پر واقعے میں ملوث افراد کی سرزنش کی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نقشے میں جگہوں کا انتخاب محکمہ صحت کی مشاورت سے کیا گیا تھا، اور ہر ممکنہ علاقے میں ایک مرکز قائم کرنے کی پالیسی کو اپنایا گیا تاہم خفیہ عسکری کیمپوں کی نشاندہی ہونے پر جہاں شہریوں نے تحفظات کا اظہار کیا، وہیں فوجی اہلکاروں نے بھی حملے کے خطرے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں گلی محلوں میں قائم فوجی جاسوس مراکز کا قطعاً علم نہ تھا۔

یاد رہے کہ صیہونی فوج مرکزی عسکری اڈوں کے علاوہ کسی فوجی کیمپ کے محل وقوع کی نشاندہی نہیں کرتی تاکہ حماس کے راکٹ حملوں سے خود کو بچا سکے۔ احتیاط کو مدنظر رکھتے ہوئے صیہونی فوجیوں پر پوکیمون اور دیگر جی پی ایس گیمیں کھیلنے پر بھی پابندی ہے تاکہ فلسطینی اس کی مدد سے راکٹ حملے نہ کر سکیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

5 + fifteen =

Contact Us