چینی دفتر خارجہ کے ترجمان زاؤ لجیان نے افغانستان سے ایک ویڈیو اپنے ٹویٹر کھاتے پہ نشر کرتے ہوئے امریکی طاقت کا بھرپور مذاق اڑایا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ تبصرے میں چینی اعلیٰ عہدے دار نے لکھا کہ “سلطنتوں کے قبرستان میں طاقت کا مظاہرہ کرنے والوں کے جدید ہتھیار مجاہدین کے لیے لطف کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی بڑی مقدار میں جدید ہتھیار اور جنگی مشینیں افغانستان میں چھوڑ کر بھاگے ہیں، جبکہ ایک بڑی تعداد امارات اسلامیہ افغانستان کے ملک کا انتظام سنبھالتے ہی غنی انتظامیہ نے ہمسایہ مالک ازبکستان اور تاجکستان میں پہنچا دیا تھا۔ طالبان کے ہاتھ لگنے والی جنگی مشینوں کی بڑی تعداد تباہ شدہ ہے تاہم اسے بھرپور پراپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔