اتوار, فروری 5 Live
Shadow
سرخیاں
پاکستان کے بعد ہنگری کے وزیر خارجہ نے بھی امن نوبل انعام کے لیے ترک صدر کو نامزد کر دیاافغانستان میں امریکی فوج کی جانب سے تشدد کی تربیت کے لیے بلوچی قیدی کو استعمال کرنے کا انکشافہندوستانی میزائل کا مبینہ غلطی سے پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ: امریکہ کی طرف سے متعصب جبکہ چین کی جانب سے نصیحت آمیز ردعملمیٹا آسٹریلوی سیاستدانوں کو سائبر حملوں اور جھوٹی خبروں سے بچنے کی تربیت دے گییوکرین: مغربی ممالک سے آئے 180 سے زائد جنگجو ہوائی حملے میں ہلاک، روس کی مغربی ممالک کو تنبیہ، سب نشانے پر ہیں، چُن چُن کر ماریں گےاسرائیل پر تاریخ کا بڑا سائبر حملہ: وزیراعظم، وزارت داخلہ اور وزارت صیہونی بہبود کی ویب سائٹیں ہیک اور تلفروس اور یوکرین کے مابین جلد امن معاہدہ طے پا جائے گا: روسی مذاکرات کاریوکرینی مہاجرین کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ گئی: اقوام متحدہفیس بک اور انسٹاگرام کی شدید متعصب پالیسی کا اعلان: روسی صدر اور فوج کیخلاف نفرت اور موت کے پیغامات شائع کرنے کی اجازت، نتیجتاً مغربی ممالک میں آرتھوڈاکس کلیساؤں اور روسی کاروباروں پر حملوں کی خبریںترکی کا بھی روس کے ساتھ مقامی پیسے میں تجارت کرنے کا اعلان

یونان: مہاجرین کی خیمہ بستی میں آگ، پناہ گزینوں کی حالت ناگفتہ بہ

یونان کے جزیرے ساموس میں پہلے سے منتقلی کے لیے منتظر مہاجرین کی خیمہ بستی میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے باعث بستی میں مقیم سینکڑوں افرادکو بھاگ کر جان بچانا پڑی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 6 ویگنوں نے حصہ لیا اور آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزارت مہاجرین کا کہنا ہے کہ آگ پہلے سے خالی خیموں میں لگی۔

انتظامیہ نے آگ سے بچ کر نکلنے والے 500 سے زائد افراد کو عارضی طور پر دیگر خیموں میں منتقل کر دیا ہے۔ بدلتے موسم کی سختی اور گنجائش سے زائد افراد کو خیموں میں رکھنے کے باعث لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 700 افراد کے لیے بنی ایک خیمہ بستی میں 7000 افراد مقیم ہیں۔

سات سو افراد کے لیے بنے ایک کیمپ میں بنیادی سہولیات تو نہیں البتہ دسیوں قسم کی حصاریں ضرور ہیں، جن میں برقی تاریں، ایکس رے، مقناطیسی دروازے، کیمرے اور ایسے افراد کے لیے الگ جیل جنکی پناہ کی درخواست مسترد ہو جائے۔

واضح رہے کہ یونان میں مہاجرین کی خیمہ بستی میں گزشتہ سال بھی آگ لگی تھی، جس میں 13 ہزار سے زائد مہاجرین کا سامان جل گیا تھا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

11 + 20 =

Contact Us