یونان: مہاجرین کی خیمہ بستی میں آگ، پناہ گزینوں کی حالت ناگفتہ بہ
یونان کے جزیرے ساموس میں پہلے سے منتقلی کے لیے منتظر مہاجرین کی خیمہ بستی میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے باعث بستی میں مقیم سینکڑوں افرادکو بھاگ کر جان بچانا پڑی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 6 ویگنوں نے حصہ لیا اور آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزارت مہاجرین کا کہنا ہے کہ آگ پہلے سے خالی خیموں میں لگی۔
انتظامیہ نے آگ سے بچ کر نکلنے والے 500 سے زائد افراد کو عارضی طور پر دیگر خیموں میں منتقل کر دیا ہے۔ بدلتے موسم کی سختی اور گنجائش سے زائد افراد کو خیموں میں رکھنے کے باعث لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 700 افراد کے لیے بنی ایک خیمہ بستی میں 7000 افراد مقیم ہیں۔
سات سو افراد کے لیے بنے ایک کیمپ میں بنیادی سہولیات تو نہیں البتہ دسیوں قسم کی حصاریں ضرور ہیں، جن میں برقی تاریں، ایکس رے، مقناطیسی دروازے، کیمرے اور ایسے افراد کے لیے الگ جیل جنکی پناہ...