ہفتہ, جنوری 4 https://www.rt.com/on-air/ Live
Shadow
سرخیاں
برطانوی شاہی بحریہ میں نشے اور جنسی زیادتیوں کے واقعات کا انکشاف، ترجمان کا تبصرے سے انکار، تحقیقات کی یقین دہانیتیونسی شہری رضا بن صالح الیزیدی کسی مقدمے کے بغیر 24 برس بعد گوانتانوموبے جیل سے آزادمغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکے

چین کے خلاف آسٹریلیا کو جوہری آبدوز کی پیشکش: انڈونیشیا کی جانب سے تحفظات کا اظہار، خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ کی دوہائی، جواب میں آسٹریلوی وزیر اعظم نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا

انڈونیشیا نے برطانیہ اور امریکہ کی جانب سے آسٹریلیا کو جوہری آبدوز بیچنے کا معاہدہ سامنے آنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مشرق بعید کے مسلم ملک کا کہنا ہے کہ اس سے خطے میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہو جائے گی اور عوامی بہبود متاثر ہو گی۔

انڈونیشی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ آسٹریلیا کو جوہری آبدوز دے کر خطے میں سمندری قوت کے تناسب کو خراب کر دیں گے، اور آسٹریلیا اس جدید ہتھیار کا حامل دنیا میں ساتواں ملک بن جائے گا۔ انڈونیشیا کو اس اقدام پر شدید تحفظات ہیں، انڈونیشیا چاہے گا کہ آسٹریلیا اور دیگر ممالک جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی پاسداری کریں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا کو خطے میں بیرونی اثرورسوخ کا رستہ روکنا چاہیے، اور علاقائی امن، استحکام اور تحفظ کو پیش نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دینی چاہیے۔ انڈونیشیا نے آسٹریلیا کو علاقائی تعاون اور دوستی کے معاہدے پر پابند رہنے کی طرف دھیان بھی دلایا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی ممالک چین کے لیے مسائل بناتے ہوئے آسٹریلیا اور ہندوستان کے لیے نئی نئی پیشکشیں لا رہے ہیں اور حال ہی میں کواڈ (امریکہ، ہندوستان، آسٹریلیا اور جاپان) کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے آسٹریلیا کو الگ سے سکیورٹی معاہدے کی پیشکش کی ہے جس میں بحرل الکاہل میں موجود ملک کو جوہری آبدوز مہیا کی جائے گی۔

انڈونیشیا کے تحفظات سامنے آنے پر آسٹریلوی وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے بیان جاری کی ہے جس میں انہوں نے جلد انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو کے ساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے، میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والے بیان میں انکا کہنا تھا کہ منصوبے کے حوالے سے انڈونیشیا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ اور امریکہ کی جانب سے پیشکش کے بعد آسٹریلیا نے فرانس کے ساتھ آبدوز کا 2016 سے موجود معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فرانس کی ڈیزل سے چلنے والی آبدوز ہمیں مناسب نہیں لگتیں، اور جوہری ہتھیاروں سے لیس جدید امریکی آبدوز ملکی تحفظ کے لے زیادہ کارآمد ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

8 − three =

Contact Us