Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

لندن: سکاٹ لینڈ یارڈ کا شہریوں پر نظر رکھنے کے لیے چہرے کی شناخت کی متنازعہ ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے کا فیصلہ، سماجی حلقوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار

برطانوی تحقیقاتی ادارے سکاٹ لینڈ یارڈ نے مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے شہریوں پر نظر رکھنے کے متنازعہ نظام کے دائرے کو مزید پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبے پر 30 لاکھ پاؤنڈ کی خطیر رقم خرچ ہو گی اور اس سے شہریوں کی پرانی سی سی ٹی وی فوٹیج اور سماجی میڈیا پر شائع تصاویر کے ذریعے انکی شناخت کی جا سکے گی۔ شہریوں کی اپنی معلومات سے انکی جاسوسی کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر سماجی حلقوں میں شدید تحفظات پائے جاتے تھے اور برطانیہ سمیت مغربی دنیا اس ٹیکنالوجی کے چین میں استعمال پر بھی ہمیشہ تنقید کرتا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی اداروں کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے گزشتہ ماہ انتہائی خاموشی سے مصنوعی ذہانت سے لیس اس نظام کو خریدنے کی منظوری دی اور لندن میں اس کے استعمال کو مزید بڑھانے کی اجازت دی۔ برطانیہ آر ایف آر نامی متنازعہ نظام جاپان سے خریدے گا جس سے ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق جرائم کی تحقیقات میں تیزی اور آسانی ہو گی۔

معاملے پر سماجی و ٹیکنالوجی حلقوں کے ساتھ ساتھ حکومتی اداروں اور عہدےداروں کی طرف سے تنقید کی جا رہی ہے، برطانوی کمشنر برائے معلومات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے عوامی معلومات کو جاسوسی کے کام میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ہے، اس سے عوام کے حکومت پر اعتماد کو سخت نقصان پہنچے گا، جدید ٹیکنالوجی کا عوامی معلومات کی بنیاد پر انکی کی جاسوسی ایک حساس مسئلہ ہے، اور اس سے سب سے بڑا خطرہ نجی معلومات کے تحفظ کے قوانین کو پہنچے گا، حکومت کو اس منصوبے میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

four × 5 =

Contact Us