Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

نائجیریا: جیل حملے میں 800 قیدی فرار، 262 واپس گرفتار، 575 تاحال مفرور

نائجیریا میں جیل پر بھاری اسلحے سے ہوئے حملے کے نتیجے میں 800 سے زائد قیدی فرار ہو گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق حملہ رات گئے ملک کے مغربی علاقے اویو میں ہوا جہاں اچانک حملہ آوروں نے جیل کی دیواروں میں بارود سے بڑے سوراخ کر دیے اور اندر گھس گئے۔ انتظامیہ کے مطابق جیل سکیورٹی نے دفاع کی بھرپور کوشش کی لیکن بھاری اسلحے کے سامنے دفاع میں ناکام رہے، اور حملہ آور قیدیوں کو فرار کرانے میں کامیاب ہو گئے۔

انتظامیہ کے مطابق 262 قیدیوں کو واپس گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 575 تاحال لاپتہ ہیں۔ حملے میں کونسا گروہ یا افراد شامل تھے تاحال اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نہ کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق حملہ آوروں نے صرف ان قیدیوں کو فرار کروایا ہے جن کے مقدمات ابھی زیر سماعت تھے جبکہ سزا یافتہ 62 قیدی اور خواتین قیدی تاحال زیر حراست ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی نائجیریا کی ایک جیل سے حملہ آور 2000 قیدی فرار کروا کر لے گئے تھے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

two + eight =

Contact Us