Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

ترکی کو ایف-35 منصوبے سے نکالنے اور رقم کی تلافی کے لیے نیٹو کی جانب سے ایف-16 طیاروں کو جدید بنانے کی پیشکش: وزیر دفاع کا تکنیکی کام شروع ہونے کا دعویٰ، امریکہ کا تبصرے سے انکار

ترک حکومت کے مطابق ملکی فضائیہ میں شامل ایف-16 جنگی طیاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے منصوبے پر تکنیکی کام شروع ہو گیا ہے۔ وزیر دفاع خلوصی آکار نے یورپی دورے میں واپسی پر تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نیٹو کی دفاع صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوعان بھی پہلے اس منصوبے کی طرف اشارہ کر چکے ہیں، تاہم امریکہ نے تاحال اسکی باضابطہ منظوری نہیں دی ہے۔ ترک صدر نے گزشتہ ہفتے افریقی دورے سے واپسی پر کہا تھا کہ ترکی کو ایف-35 منصوبے سے نکالنے کی تلافی کرتے ہوئے نیٹو اتحادیوں نے ترکی کو ایف-16 طیاروں کو جدید بنانے کے منصوبے کی پیشکش کی ہے، ترکی نہ صرف اپنے موجودہ طیاروں کو جدید بنائے گا بلکہ کچھ نئے طیارے بھی حاصل کر چکے گا۔ یاد رہے کہ اگرچہ نیٹو کا ایف-35 منصوبہ کھٹائی کا شکار ہے لیکن ترکی کو منصوبے سے نکالنے اور اسکی ڈیڑھ ارب ڈالر کے قریب کی سرمایہ کاری واپس مانگنے کے جواب میں نیٹو اتحادیوں نے اسے پرانے طیاروں کو جدید بنانے کی پیشکش کی ہے۔ ترکی کو روس سے ایس-400 دفاعی نظام خریدنے پر نیٹو نے ایف-35 منصوبے سے نکال دیا تھا۔

امریکہ کی جانب سے تاحال معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا البتہ دفتر خارجہ کے ترجمان سے صحافیوں کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سےتاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ ترکے کے ساتھ تعلقات اور ایف-35 تنازعہ پر کسی ممکنہ حل کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی نے نیٹو کی جانب سے دفاعی نظام مہیا نہ کرنے کے بعد روس سے 100 ایس-400 دفاعی نظام خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس پر امریکہ نے جواز بنایا کہ ایک نیٹو اتحادی کا روسی دفاعی نظام کا استعمال تمام ممالک کی دفاعی صلاحیت کو ناکارہ بنا دے گا۔ روس اس سے ایف-35 کی تکنیکی تفصیلات چرا کر ٹیکنالوجی کو ناکارہ بنا سکتا ہے۔ امریکہ نے ترک حکومتی اقدام پر نہ صرف ترکی کو منصوبے سے نکال دیا بلکہ روسی دفاعی نطام خریدنے میں ملوث افراد پر بھی سفری پابندیاں لگا دیں۔

ترکی نے امریکہ کے تمام دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے نہ صرف ایس-400 کی خریداری جاری رکھی بلکہ مزید اسلحےکی خریداری کا اعلان بھی کیا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

four × five =

Contact Us